اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ دمشق میں پاکستان کا سفارتی عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل سکول کے اساتذہ اور عملہ بھی خیریت سے ہیں اور محفوظ ہیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق شام جانے والے کئی پاکستانی زائرین پھنس گئے ہیں،شام میں موجود پاکستانی سفارتی حکام کی جانب سے شام میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شام کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارتخانے کے نمبرز دے دئیے گئے ہیں۔