• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کامہنگائی کم ہونےکادعویٰ مفروضہ ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا اظہار مفروضوں پر مبنی ہیں کیا ملک میں بجلی گیس پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب گھی خوردنی تیل دالوں سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تو مسلسل اضافہ ہوا ہے ، امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی لگا کر حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ اشیائے خورد و نوش، پیٹرول و گیس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہے ۔حکومت خود مہنگائی کے حوالے سے فیک نیوز پھیلاکر عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ ڈ ائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل شام کو آزادی کی صبح مبارک ہو۔ چھ دھائیوں پر مشتمل ظلم اور وحشت کی طویل رات کا خاتمہ ہوا۔
لاہور سے مزید