پیپلز پارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی وفد نے گلے شکووں کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی طویل ملاقات میں پی پی وفد نے گلے شکوے کیے اور پی پی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا، ن لیگی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے وقت مانگ لیا، اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پر اتفاق کیا گیا۔