لاہور (نمائندہ جنگ)ڈینیل پرل قتل کیس کے کردار مبارک علی کی2بیویوں کے مابین ہتک عزت کا کیس، عدالت نے درخواست گزار زینب گیلانی کے وکیل کو23 دسمبر تک کورٹ فیس جمع کروانیکا آخری موقع دیدیا ،سول کورٹ میں ڈینیل پرل اغوا اور قتل کیس کے مبینہ کردار تنظیم مسلم آف امریکہ کے سربراہ مرحوم سید مبارک علی شاہ گیلانی کی دو بیویوں کے مابین 5کروڑ روپے مالیتی ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔