کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقرار،اوپن مارکیٹ میں 4 پیسے تک کی کمی،یورو کی قیمت47پیسےتک کم ہو گئی،تاہم پاؤنڈ کی قیمت 20پیسے تک بڑھ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 277.90روپے اور قیمت فروخت 278.00 روپے پر برقرار رہی لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4 پیسے کی کمی سے 277.19 روپے سے کم ہو کر 277.15 روپے اور قیمت فروخت 3 پیسے کی کمی سے 278.98 روپے سے کم ہو کر 278.95 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کےمطابق یورو کی قیمت خرید 30 پیسے کی کمی سے 291.80 روپے سے کم ہو کر 291.50 روپے اور قیمت فروخت 47 پیسے کی کمی سے 294.13 روپے سے کم ہو کر 293.66 روپے ہو گئی ہے،جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 20 پیسے کے اضافے سے 352.11 روپے سے بڑھ کر 352.31 روپے اور قیمت فروخت 17 پیسے کے اضافے سے 354.77 روپے سے بڑھ کر 354.94 روپے ہو گئی ہے ۔