• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈا پور سے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے نمائندہ وفد کی ملاقات

 
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور سے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

 وفد میں مختلف صوبوں اور سیاسی جماعتوں کے ینگ پارلیمنٹیرینز شامل ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چھوٹےصوبے اس لیے نہیں بن رہے کیونکہ ہم بڑی سلطنت پر حکمرانی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کے فقدان کے نتیجے میں باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ترجیحات کا تعین بے حد ضروری ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 800 میگا واٹ پن بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے، وار آن ٹیرر اور ضم اضلاع کی بحالی کے لیے وفاق سے شیئرز کم مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے50  ارب کی لاگت سے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاست اپنی جگہ، ملکی ترقی ترجیح ہونی چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہا کہ جماعتوں میں اتنے اختلافات، دوریاں پیدا کی گئیں کہ وہ ساتھ بیٹھنے پر تیار نہیں۔

قومی خبریں سے مزید