امریکی کمپنی نے تقریباً 5 ہزار ڈرونز بیک وقت اڑا کر دنیا کے سب سے بڑے ڈرون شو کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی نے ریاست ٹیکساس میں کرسمس سے قبل ایک شو میں اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل اس کمپنی نے 2500 ڈرونز بیک وقت اڑائے تھے۔
اس کمپنی نے کرسمس سے قبل ٹیکساس میں 4981 رنگ برنگ کے ڈرونز کی مدد سے جنجر بریڈ (کارٹون کریکٹر) کے گاؤں کی تصویر فضا میں بنائی ہے۔
ڈرون شو کو دیکھ کر ہر ایک حیران رہ گیا، یہ ان کا 11 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل اسی کمپنی نے گزشتہ ماہ 2486 رنگ برنگ کے ڈرونز کی مدد سے شکر خورا (Humming Bird) بنا کر عمالی ریکارڈ قائم کیا تھا جو ڈرونز کی مدد سے بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا پرندہ تھا۔
اب انہوں نے اپنا یہ ریکارڈ توڑ کر تقریباً 5 ہزار ڈرونز کے مدد سے شو کر کے سب کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
اس ڈرون شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔