روس کے صدارتی دفتر کریملن نے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس ایران کے ساتھ سیٹلائٹ تصاویر اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے۔
کریملن نے آج (بدھ کے روز) اس امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دے دیا۔
کریملن کے ترجمان نے امریکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں، باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے ایران کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی تعاون کو وسعت دی ہے، جس میں سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی شامل ہے تاکہ تہران خطے میں امریکی افواج کو نشانہ بنا سکے۔