• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش، مکمل ٹیم کیلئے 8 باقی ہونے کا پیغام

فوٹو: انسٹاگرام / عثمان خواجہ
فوٹو: انسٹاگرام / عثمان خواجہ 

سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ عثمان خواجہ نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں عثمان خواجہ نے بتایا کہ ان کی تیسری بیٹی عمیرہ مایا جمعہ 13 مارچ کو پیدا ہوئی۔ 

عثمان خواجہ نے نومولود کے ساتھ خاندان کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ایک اور خوبصورت لڑکی پیدا ہوئی ہے، مکمل ٹیم کے لیے ابھی 8 مزید باقی ہیں‘۔

واضح رہے کہ 39 سالہ عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی اہلیہ ریچل خواجہ نے 2018 کے آغاز میں اسلام قبول کرکے ان سے شادی کی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ ہیں۔

اس سال کے آغاز میں  عثمان خواجہ نے ایشیز سیریز کے پانچویں میچ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید