روس نے شمالی شام میں فرنٹ لائن سے اپنی فوج کو پیچھے ہٹانا شروع کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق شام میں روسی اڈوں سے فوجی ساز و سامان کی منتقلی کا عمل جاری ہے جبکہ شمالی شام سے روسی فوج پیچھے ہٹ رہی ہے۔
روسی اڈوں سے فوجی ساز و سامان کو کارگو پروازوں سے منتقل کیا جارہا ہے۔ نئی سیٹلائٹ تصاویر میں شام کے صوبہ لطاکیہ میں خمیمیم ایئربیس پر روسی فوجی ساز و سامان لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس شام میں قائم اپنے 2 فوجی اڈوں کو خالی نہیں کر رہا ہے۔