شام میں ترکیے کے سفارت خانے نے 12 برس بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترکیے میں شام کےلیے برہان کوراوغلو کو ناظم الامور مقرر کردیا گیا ہے۔
ترکیے نے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے 2011ء میں مظاہرین کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترکیے نے شام میں خانہ جنگی کے بعد 2012ء میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔