چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول نے بھی سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور کے 10 سال مکمل ہونے پر اپنا خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اس دل سوز واقعے کی یاد 1 دہائی سے ہمارے دلوں کو مضطرب کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے یکجا کیا ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ ملک میں موجود فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہمارے بچوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔