• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی نے میچ ہی نہیں دل بھی جیت لیے

— تصویر بشکریہ اے ایف پی
— تصویر بشکریہ اے ایف پی

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے روایتی حریفوں کے مابین کھیلا گیا چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا سب سے بڑا میچ ہی نہیں جیتا بلکہ پاکستانی بولر نسیم شاہ کے جوتوں کے فیتے باندھ کر کروڑوں شائقینِ کرکٹ کے دل بھی جیت لیے۔

گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پانچویں میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا جب کنگ کوہلی نے واقعی بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی۔

یہ موقع وہ تھا جب پاکستان کی اننگز کے دوران گراؤنڈ میں موجود نسیم شاہ نے بھارتی سابق کپتان سے جوتوں کے فیتے باندھنے کی درخواست کی جو ویرات کوہلی نے خوشی خوشی پوری کر دی۔

یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

مذکورہ تصویر جوں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اسے خوب پسند کیا اور کہا کہ کرکٹ جیت گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید