کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع پردہ پارک کے قریب گزشتہ روز پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
موٹر سائیکل پر 2 پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوار ڈاکو کا پیچھا کرتے گلی میں پہنچے تھے جس کے بعد ڈاکو پستول پھینک کر موٹر سائیکل سے نیچے گر گیا اور اس نے ہاتھ اوپر کر دیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرینڈر کرنے کے باوجود پولیس اہلکار ڈاکو پر فائرنگ کرتا رہا، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔
ہلاک ہونے سے قبل ڈاکو نے پولیس اہلکار کے ہاتھ بھی جوڑے لیکن پولیس اہلکار اس پر تشدد کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم منیر کے خلاف 5 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔