اسلام آباد( رانا غلام قادر )وزیر اعظم نے سی ایس ایس کے پیشہ وارانہ گروپس اور سروسز (پروبیشن۔ ٹریننگ اینڈسنیارٹی) رولز1990میں دو ترا میم کی منظوری دیدی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد با ضابطہ ایس آر او جاری کردیا ہے۔ رول تین کے سب رول سات میںترمیم کی گئی ہے جس کے تحت ان لینڈر یونیو سروس اور پا کستان کسٹم سروس کے پروبیشن افسروں کیلئے ایم بی اے ٹیکس مینجمنٹپروگرام کو لازمی قرار دیدیا ہے۔ اس کا اطلاق51ویںکامن ٹریننگ پروگرام (CTP) سے ہوگا۔ اس کے علاوہ رول چھ کے سب رول دو سی کےتحت فائنل پاس آؤٹ پروگرام کے امتحان میں تیسری کوشش میںنا کا می پر انہیں ملازمت سے ڈسچارج کردیا جا ئے گا۔