• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دیدیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے غیرجمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جی ڈی اے رہنما پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، پی ٹی آئی جمہوریت بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید