مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کرسی بچانے میں مصروف ہیں۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حقیقی جمہوریت کے لیے بامقصد مذاکرات چاہتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔