کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے بھارتی کارگو ڈھو تاجدارے حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو (SAR) آپریشن کامیابی سے کیا ہے۔ ہندوستانی بحری جہاز، جو کراچی سے تقریباً 120 سمندری میل جنوب میں موجود تھا، 26 دسمبر کو تقریباً 1100 بجے جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی، جس سے عملے کے اراکین نےجہاز کو چھوڑ کر لائف رافٹ میں پناہ لی۔ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (ایم آر سی سی) ممبئی سے حادثے کی اطلاع ملنے پر، پی ایم ایس اے نے فوری طور پر ایک مربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ پی ایم ایس اے کے اک طیارہ کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے کامیابی سے زندہ بچ جانے والوں کا پتہ لگایا ۔