• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ وار کارندوں سمیت 5ملزمان کا ریمانڈ، پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے دھماکہ خیز موآد، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو 28جولائی کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے، جمعہ کو تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے تفتیشی افسر نے ملزمان عبیدالرحمان اور شاکر علی عرف پولیس والا کو عدالت کے رو برو پیش کیا اور موقف اختیا رکیا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے جبار جینگو گروپ سے ہے اور متعدد جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، علاوہ ازیں اسی عدالت نےپولیس مقابلہ ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز موآد رکھنےکے الزام میں گرفتا ر3ملزمان کو 26جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے، جمعہ کو تھانہ سچل پولیس کے تفتیشی افسر نے ملزمان وقاص ، معاذ علی اور سعد حسین کو عدالت کے روبرو پیش کیا، عدالت نے تفتیشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
تازہ ترین