• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین وانی کا یو این انسانی حقوق کونسل سے کشمیر پر فوری ایکشن کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حریت رہنما و عالمی مسلم کانگریس کے نمائندے الطاف حسین وانی نے یو این انسانی حقوق کونسل سے کشمیر پر فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین وانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں۔

الطاف حسین وانی نے کہا کہ دہائیوں سے کشمیری عوام نے ناانصافیوں اور جبر کو برداشت کیا، عالمی برادری سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدام کرے۔

حریت رہنما الطاف حسین وانی نے کہا کہ بھارت کا مسئلہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ کہنا غلط ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید