• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: 10ملین پاؤنڈ کے زیورات کی چوری کی ویڈیو سامنے آ گئی


لندن میں 10 ملین پاؤنڈ کے زیورات کی چوری کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

لندن کے ایک عالی شان گھر سے 10 ملین پاؤنڈ مالیت کے زیورات اور ڈیزائنر ہینڈ بیگز کی چوری کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں ماسک پہنے ایک شخص کو زیورات بیگ میں ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گھر اور قیمتی سامان کی مالکن ہانگ کانگ کی سوشلائٹ شفیرا ہوانگ اس وقت گھر میں موجود نہیں تھیں۔

پولیس کے مطابق چور کو سی سی ٹی وی کیمروں میں گھر کے اندر گھومتے ہوئے دیکھا گیا، چور تقریباً 20 سے 30 سال کے درمیان سفید فام شخص ہو سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے 1.5 ملین پاونڈ انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔