اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر ایرانی حملوں میں متعدد گاڑیاں تباہ اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں، 10سے زائد مقامات پر شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں تل ابیب کو کلسٹر وار ہیڈز لے جانے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے حملے میں میزائل 100 سے زائد اہداف پر لگے ہیں اور اسرائیل میں 200 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے پہلی بار حاج قاسم میزائلوں سے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملے کیے گئے۔