• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکس کمیٹی اجلاس کی خفیہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، احسن اقبال


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی خفیہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ایپکس کمیٹی اجلاس سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر نے ردعمل دیا اور کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی کاروائی خفیہ ہوتی ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

اس پر صحافی نے احسن اقبال سے استفسار کیا کہ کیا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا؟

وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ علی امین گنڈاپور ہمارے محترم ہیں ان کی مشکل کا ہمیں احساس ہے، انہیں دو کشتیوں میں چلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ، دوسری طرف اپنی پارٹی کو بھی خوش رکھنا ہے، کچھ بیانات سیاسی ہوتے ہیں اور کچھ کام ہوتا ہے جو سرکاری ہوتا ہے، سرکاری اور سیاسی کام کا فرق جان کر جیو۔

صحافی نے استفسار کیا کہ کیا تحریک انصاف کے دونوں مطالبات جائز ہیں؟ اس پر احسن اقبال نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں یا نہیں فیصلہ مذاکراتی کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی کارروائی خفیہ ہوتی ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید