• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار نے آج بھی نوجوانوں کو تعصبانہ سیاست کی عینک پہنانے کی ناکام کوشش کی: سعدیہ جاوید

رہنما پی پی پی سعدیہ جاوید---فائل فوٹو
رہنما پی پی پی سعدیہ جاوید---فائل فوٹو 

حکومتِ سندھ کی ترجمان و رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ فاروق ستار نے آج بھی نوجوان نسل کو اپنی تعصبانہ سیاست کی عینک پہنانے کی ناکام کوشش کی۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ نوجوانوں سے کتابیں چھین کر کلاشنکوف تھمانے والوں کے منہ سے تعلیم پر بھاشن قیامت کی نشانی ہے۔

 سعدیہ جاوید نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب! آج کے نوجوان باشعور ہیں آپ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں پرائمری سے اعلیٰ ثانوی تک تعلیم مکمل طور مفت ہے، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی اپنی دُکان چمکانے کے لیے مصروف رہتی ہیں۔

سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی قومی اتحاد، عوامی خدمت اور جمہور کی طاقت میں یقین رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے طلباء اور طالبات کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پری میڈیکل فرسٹ ایئر کے 33 فیصد طلباء و طالبات پاس ہوئے جبکہ 71 فیصد طلبہ پری انجینئرنگ اور 67 فیصد پری میڈیکل میں فیل ہو گئے۔

فاروق ستار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکروٹنی کے لیے والدین فیس جمع کرائیں گے، یہ سب آمدنی کے طریقے ہیں، جو قابل بچے تھے ان کا مستقبل ایسے تباہ کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید