وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شہید اعتزاز حسن کی دسویں برسی کے موقع پر اپنا خصوصی بیان جاری کیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید اعتزاز حسن کی غیر معمولی جرأت ہمارے لیے امید کی کرن ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ صرف 15 سال کی عمر میں اعتزاز حسن نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، اس نے اپنے اسکول اور ہم جماعتوں کو دہشت گرد حملے سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ بے لوث عزم ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمت و بہادری کا ایک عمل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اعتزاز کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔