کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سزائے موت میں جیل کاٹ کر باہر آنے والے پھر ڈکیتیاں کرنے لگے،بلال کالونی پولیس نے ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان مصطفیٰ عرف کالا ولد غلام نبی اور وقار عرف ڈون ولد عبد العزیز کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز بلال کالونی کی حدود سیکٹر فائیو ایل ڈگری بوائز کالج کے قریب شہری راشد سے گن پوائنٹ پر موبائل لیپ ٹاپ، کیش لوٹا تھا ،واردات کے بعد ملزمان خوف و ہراس پھیلا نے کے لئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ اور چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد کر لیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالو سرائیکی گینگ سے ہے،ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھے،ملزمان گلشن اقبال میں ہونے والے ڈکیتی کے قتل میں سزائے موت میں جیل کاٹ چکے ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔