کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سستی و گرین انرجی کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے سندھ حکومت صوبے میں ونڈ اور سولر کے کافی منصوبوں پر کام کررہی ہے یہ بات انہوں نے ڈی ایچ اے سٹی کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئرسہیل کی قیادت میں ملنے والے وفد کے ساتھ اجلاس میں کہی اجلاس میں سیکریٹری سندھ انرجی مصدق خان،سی ای او ایس ٹی ڈی سی سلیم شیخ ، سندھ سولر پروجیکٹ کے پوجیکٹ ڈائریکٹر قاضی محفوظ،تھر کول بورڈ کے ایم ڈی طارق علی شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی وفدنے 113 میگاواٹ بجلی کو گرین انرجی پر منتقل کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔