کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی میں موجود بنگالیوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن قابل مذمت، بدنیتی اور جبر پر مبنی ہے، نوٹیفکیشن واپس لیا جائے سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، کراچی کے کسی بھی محلے میں موجود کسی پاکستانی بنگالی کی عزتِ نفس مجروح کرنا بانیان پاکستان کی روح سے غداری کے مترادف ہے ،جمعیت علمائے اسلام محب وطن پاکستانی بنگالیوں کے شانہ بشانہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں پاکستانی بنگالی کمیونٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔