بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 813 ویں عرس کے موقع پر مزار پر چادر چڑھائی گئی۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے سیکنڈ سیکرٹری طارق مسروف نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر درگاہ کے گدی نشین سید بلال چشتی نے دعا کرائی اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
89 رکنی پاکستانی زائرین کا وفد بھی پیر کی رات دیر گئے واہگہ بارڈر سے سخت سیکیورٹی میں ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے اجمیر شریف پہنچا۔
پاکستانی زائرین نے بھی حکومت پاکستان کی جانب سے درگاہ پر چادر چڑھائی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی زائرین کے وفد میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکار بھی شامل تھے۔