بھارتی شہری نے گاؤں میں گھُسنے والے تیندوے کو دُم سے پکڑ کر کئی لوگوں کی جانیں بچا لیں، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع تمکورو کے گاؤں میں ایک شخص کی تیندوے کو دُم سے پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں اور دیہاتیوں کو تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی دوران آنند نامی شخص تیزی سے تیندوے کے پیچھے جا کر اسے دُم سے پکڑ لیتا ہے جس کے بعد اہلکار نے لوگوں کی مدد سے تیندوے کو درخت سے باندھ دیا۔