وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حفیظ اللّٰہ نیازی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید بے بنیاد ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حفیظ اللّٰہ نیازی یقیناً تکلیف سے گزر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حسان نیازی کے ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشت گردی اور فساد کو پرموٹ کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھیں تو یاد داشت کی بحالی کے لیے ویڈیوز شیئر کر رہی ہوں۔