• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء ملک کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کرداراداکریں،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو اور جامع العلوم ملتان میں سالانہ ختمِ بخاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فساد، انتہاپسندی، کرپشن، مفادات کے دور میں مساجد، مدارس ملتِ اسلامیہ کے دینی ورثے کے تحفظ کے اہم ترین مراکز ہیں مدارس میں قرآن و سنت کی تعلیم نوجوانوں کی بڑی تعداد کو اسلامی اقدار سے جوڑتی ہے منبر و محراب دعوتِ دین، ابلاغِ عامہ کی سب سے بڑی طاقت ور آواز ہے علماء کرام، مدرسین کو اپنی اہمیت اور معاشرے میں اصلاح کے جوہری کردار کو سمجھنا چاہیے ، علماء و خطیب اقامتِ دین کی آواز بنیں اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کردار ادا کریں ، انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی ناکامی کی بنیاد پر امریکی صدر بن تو گئے لیکن وہ اس وقت امریکی تاریخ کے کمزور ترین صدر ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران حل کرنے کی بجائے گھمبیر بنایا جارہا ہے۔
لاہور سے مزید