لاہور(خصوصی نمائندہ)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن(اپیکا) نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے جمعرات سے سول سیکرٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا،سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ کرنے پر تین روز احتجاج کی کال دے دی ۔ منگل اور بدھ کے روز دفاتر میں مکمل تالا بندی کرکے احتجاج کیا جائے گا۔سرکاری دفاتر میں مطالبات کے حق میں بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے ، دیگر شہروں کے سرکاری ملازمین متعلقہ کمشنرز کے دفاتر میں احتجاج کریں گے۔ سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا کہ چارٹرز آف ڈیمانڈ کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے ،لیو انکشمنٹ کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے۔