اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے وفاقی سیکر ٹری وزارتِ داخلہ اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسرخرم آغا کو تفویض کئے گئے سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے اضافی چارج میں ایک بار پھر توسیع کی ہے۔ اِس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی چارج میں مزید 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی تعیناتی تک توسیع کی گئی ہے جو کہ 25 دسمبر 2024 سے شمار ہو گی۔