• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان اللّٰہ نے 24 گھنٹوں میں ہی پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے 24 گھنٹوں کے اندر ہی پاکستان سپر لیگ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ 13 جنوری کو پی ایس ایل 10 کے حوالے سے ہوئے ڈرافٹ میں کسی بھی فرنچائز نے احسان اللّٰہ کو منتخب نہیں کیا تھا۔

بعد ازاں فاسٹ بولر نے دل برداشتہ ہو کر پاکستان سپر لیگ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا تھا۔

اس کے اگلے ہی روز ’جیو سوپر‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسان اللّٰہ نے کہا کہ فرنچائز نے پِک نہیں کیا تھا اور پھر لوگوں نے بھی دماغ خراب کر دیا تھا۔

احسان اللّٰہ نے کہا کہ میں نے جذبات میں آ کر فیصلہ کر لیا تھا، میں یہ فیصلہ نہیں کرتا، پی ایس ایل میں 4 ماہ ہیں، محنت کروں گا، جن لوگوں نے مجھے سلیکٹ نہیں کیا، ان شاء اللّٰہ یہی لوگ مجھے سلیکٹ کریں گے۔

سوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی پلان نہیں ہے، میں نے اعلان جذبات میں آ کر کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید