• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کی دماغ و جسم فِٹ رکھنے کیلئے دلچسپ ایکسر سائز

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا شمار انڈسٹری کی فِٹ شخصیات میں ہوتا ہے۔

44 سالہ کرینہ کپور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر دوڑائی جائے تو وہاں سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ خود کی فٹنس اور صحت مند لائف اسٹائل پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔

اب حال ہی میں کرینہ کپور کی ایک دلچسپ ایکسر سائز کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ ناصرف اپنے جسم بلکہ اپنے ذہن کو بھی مضبوط اور فِٹ رکھنے پر خاصی توجہ دیتی ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ کو ممبئی میں گھر کی بالکنی میں صبح کے وقت ٹرینر کے ساتھ دلچسپ ایکسر سائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے کرینہ کپور کی خود کو فِٹ رکھنے کے لیے کی جانے والی محنت اور لگن کی تعریف کی جا رہی ہے۔