• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی اور دبئی میں ہائی الرٹ: میزائل خطرہ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

ابوظبی میں اماراتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ممکنہ میزائل خطرے سے نمٹ رہا ہے اور اس سلسلے میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور جاری کردہ تمام سیکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

دوسری جانب دبئی میں بھی متعدد علاقوں میں الرٹ میسجز جاری کیے گئے ہیں، جہاں عوام کو گھروں کے اندر رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید