برطانوی راک بینڈ کولڈ پِلے نے بھارت میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران تقسیمِ ہند پر بھارتیوں سے معافی مانگ کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔
بینڈ کے مرکزی گلوکار کرس مارٹین نے ناصرف تقسیمِ ہند پر بھارتیوں سے معافی مانگی بلکہ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
حال ہی میں برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کا کنسرٹ ممبئی میں منعقد ہوا، جس میں بھارتیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راک بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹین کو دورانِ کنسرٹ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا و سُننا جا سکتا ہے۔
انہوں نے شاندار استقبال پر بھارتی فینز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کا بھارت کا چوتھا دورہ اور دوسرا کنسرٹ ہے۔
کرس مارٹین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے جو کچھ تقسیمِ ہند سے پہلے ہندوستان کے ساتھ کیا، اس کے لیے معاف کرنے پر آپ کا شکریہ۔