• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی مونا لیزا کون ہے؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع کمبھ میلے میں آئی بھارتی مونا لیزا نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

کمبھ میلے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ مونا لیزا کے نام سے مشہور ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں اس لڑکی کو کمبھ میلے میں گھاٹ پر مالا بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ لڑکی اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور بولنے کے منفرد انداز کی وجہ سے کمبھ میلے میں آنے والے متعدد زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔

بھارتی مونا لیزا کمبھ میلے میں ملنے والی اس خصوصی توجہ سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہے کیونکہ اس سے ملنے اور تصاویر بنوانے کے خواہشمند لوگوں کی مسلسل آمد کی وجہ سے اس کا کام متاثر ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی مونا لیزا کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں جبکہ زائرین کے نامناسب رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ زائرین کو مونا لیزا کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے زبردستی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی اس کے کام میں خلل ڈالنا چاہیے۔