بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی ٹیکسی میں سفر کرتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سلمان خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی ٹیکسی میں سفر کرتے ہوئے ویڈیو بھی اسی فلم کے سیٹ سے وائرل ہوئی۔
وائرل ویڈیو میں سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن میں آنے کے لیے بالکل تیار روایتی کالے اور پیلے رنگ کی ٹیکسی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد فلم کی شوٹنگ دیکھنے کے لیے سیٹ کے ارد گرد جمع تھی۔
یہ ویڈیو اداکار کے مداحوں کے ایک پیج کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی جو چند لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ ایکشن سے بھرپور ہے جس کے ہدایت کار اے آر موروگادوس ہیں جبکہ اسے ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔
اس فلم کو رواں سال عید پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
سلمان خان کے مداح ان کی اس بلاک بسٹر ہٹ فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔