• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری، ٹریلر کل ریلیز ہوگا

ایمیج بشکریہ سلمان خان/انسٹاگرام
ایمیج بشکریہ سلمان خان/انسٹاگرام

سلمان خان کے مداح عید پر بالی ووڈ سپر اسٹار کی جانب سے ’سکندر‘ کی صورت میں تحفے کا انتظار کر رہے ہیں، جس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی۔ 

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے مداح ان کی فلم سکندر کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں، جس کے بعد خود سلمان بتاچکے ہیں کہ وہ آئندہ برس یعنی 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ 

تاہم اب سلمان خان نے سکندر کی پہلی جھلک دنیا کو دکھا دی۔ جس نے ان کے مداحوں میں ہلچل بھی مچادی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے سکندر کا پوسٹر جاری کردیا جس میں اداکار کی ایک پُراسرار تصویر دکھائی گئی ہے۔ سلمان خان کا چہرہ تو مکمل نظر نہیں آرہا لیکن سائیڈ پوز سے انہیں دیکھا جاسکتا ہے۔ سیاہ سوٹ میں ملبوس سلمان ایک نیزہ پکڑے ہوئے ہیں۔ 


ساتھ میں انہوں نے تحریر کیا کہ آپ سے کل صبح ٹھیک 11 بجکر 7 منٹ پر (بھارتی وقت کے مطابق) ملتے ہیں۔ سکندر کا ٹیزر کل آئے گا۔

سلمان کی اس پوسٹ نے مداحوں کی بےصبری میں مزید اضافہ کردیا۔ ایک صارف نے لکھا ’انتظار ختم ہوا۔‘ جبکہ ایک نے لکھا کہ ’او میرے خدا، کیا لُک ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا، ’باس واپس آرہے ہیں۔‘ جبکہ دوسرے نے لکھا، ’پوسٹر ہی اتنا تگڑا ہے۔‘ اور ایک اور صارف بولے، ’شیر راستے میں ہے۔‘ جبکہ ایک صارف نے لکھا، ’بھائی جان کی واپسی۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید