پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التواء بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔
مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول کردیا، جو کل صبح ساڑھے 10 بجے کے بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہو گا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔