• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی حلیم سیاست تیز، شاہی سید بنے نئے مہمان

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حلیم سیاست تیز کردی، راشد سومرو کے بعد شاہی سید کی بھی حلیم دعوت کردی۔ 

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ حلیم تو بہانا ہے، چاہتا ہوں مہاجر ثقافت پروان چڑھے، حلیم کے بہانے سیاسی جماعتوں میں محبت اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی دعوت دی تھی، ایمل ولی خان کو بھی دعوت دیتا ہوں گورنر ہاؤس آئیں، حلیم کھائیں۔

جے یو آئی رہنما راشد سومرو کی طرح شاہی سید بھی گورنر سندھ کی بنائی حلیم کے گرویدہ ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید