• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات ختم تو ختم، زرتاج گل


قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات ختم تو مذاکرات ختم۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ اُن کی پارٹی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات شروع کیے تھے لیکن حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہمارے 14 لوگ شہید ہوگئے اس کے باوجود مذاکراتی کمیٹی بنائی، حکومتی وزیر سمجھتے ہیں مذاکرات پی ٹی آئی کی کمزوری ہے، ہماری سیاسی میچورٹی تھی ہم نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، بڑی سادہ ڈیمانڈ کی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور واحد وزیراعلیٰ ہیں جو ووٹ کی طاقت سے آئے ہیں، 9 مئی کے متاثر ہیں ہم ہیں اور ن لیگ کی حکومت بینیفیشری ہے، حکومت نے اپنی نالائقی اور کالے کرتوت چھپانے کی کوشش کی، حکومت سیاسی بلوغت دکھاتی اور جوڈیشل کمیشن بنا دیتے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ کسی اور سیاسی پارٹی پر اتنا مشکل وقت آتا تو وہ جدہ بھاگ چکے ہوتے، بار بار کہا اس چیز کی سزا دے رہے ہیں جس کے بانی پی ٹی آئی بینیفیشری نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو یونیورسٹی بنائی گئی اس کا 190 ملین پاؤنڈ سے کوئی تعلق ہی نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ اس بند لفافے کو اب ڈی کلاسیفائی کردیں۔

قومی خبریں سے مزید