• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے طبی سہولیات کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز کے ذریعے طبی سہولیات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے باعث مقامی افراد صحت کے مسائل کا شکار تھے۔

پاک فوج نے آج مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی۔ 7 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا۔ 

ڈاکٹروں کی ٹیم ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی، ہنگامی مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ 

سرداری میں فری میڈیکل کیمپ میں 153 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات دی گئیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کیل سے تاؤبٹ تک سڑک کھولنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔

برفباری کے بعد بند ہونے والی 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا، گریس ویلی کے عوام نے پاک فوج اور آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید