حکومتِ پنجاب نے رمضان پیکیج کے لیے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کر دی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت نگہبان رمضان پیکیج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے جبکہ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکیج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا پسند نہیں۔