احتجاج ……
صدر ٹرمپ کے آتے ہی امریکا میں پکڑدھکڑ شروع ہوگئی ہے،
میں نے فون پر ڈوڈو کو آگاہ کیا۔
کس کی؟ ڈوڈو نے پوچھا۔
ان تارکین وطن کی، جن کے پاس قیام کا قانونی اجازت نامہ نہیں ہے۔
جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔
گرفت میں آنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، میں نے بتایا۔
پھر؟ تم نے کیا سوچا؟ ڈوڈو کے لہجے میں تشویش تھی۔
سوچنا کیا ہے، میں شدید احتجاج کروں گا،
میرے لہجے میں عزم تھا۔
احتجاج کیسے کرو گے؟ ڈوڈو نے سوال کیا۔
میں نے کھنکار کے کہا،
امریکا چھوڑ کر وطن واپس آجاؤں گا۔