• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل منظور کرلیا ، کتنی آمدنی پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

فوٹو فائل
فوٹو فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے زرعی انکم ٹیکس بل صوبائی اسمبلی سے منظور کرلیا۔ زرعی انکم ٹیکس یکم جنوری 2025 سے عائد ہوگا۔

 بل کے مطابق 12 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 15 فیصد یعنی 1 لاکھ 80 ہزار انکم ٹیکس اور 90 ہزار سپر ٹیکس عائد ہوگا۔ 

16 لاکھ سے زائد زرعی امدن پر 30 فیصد انکم ٹکیس اور ایک لاکھ 70 ہزار سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بل کے مطابق 32 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 40 فیصد انکم ٹیکس اور 6 لاکھ 50 ہزار سپر ٹیکس دینا ہوگا۔ 

بل کے تحت صوبے کی زمین کو تین ڈویژنز اور چار زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ بل میں کارپوریٹ فارمنگ پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے  گا۔ چھوٹی کمپنیوں پر 20 فیصد جبکہ بڑی کمپنیوں پر 29 فیصد ٹیکس عائد کیاجائے گا۔

 56 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن پر 45 فیصد انکم، ایک لاکھ 61 ہزار روپے سپر ٹیکس ہوگا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سول کورٹس ترمیمی بل 2025 بھی پیش کردیا گیا، بل صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں پیش کیا۔

اس کے علاوہ  خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس سے متعلق بل بھی ایوان میں پیش کردیا گیا، بل کو بحث کے لیے قائمہ کمیٹی کےحوالے کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید