• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، الیکٹرانک کرائم کے انسداد کا ترمیمی بل پیکا ایجنڈا میں شامل ہے۔

سینیٹ اجلاس میں متنازع پیکا ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسانی اسمگلنگ روکنے کے تین ترمیمی بلز بھی آج سینیٹ میں متعارف کرائے جائیں گے۔

مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، بلز میں جرمانے اور سزائیں بڑھائی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید