• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لباس لوگوں کی زندگی کو انقلاب آفرین بنانے کا باعث بن رہا ہے، نادیہ حسین

معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ لباس ایک مکمل سائنس ہے، جو لوگوں کی زندگی کو انقلاب آفرین بنانے کا باعث بن رہا ہے، مشرقی لباس اور مغربی تہذیبوں کے امتزاج سے ڈیزائن کیے گئے ملبوسات فیشن انڈسٹری میں نیا اضافہ کر رہے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ آئی کے فیشن شو اور ماہی مین این وومن فیشن کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر فیشن ڈیزائنر عاصم شمیم نے کہا کہ لباس انسانی تہذیب میں موسم کے سرد و گرم سے محفوظ رکھنے سے کہیں آگے کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ 

انھوں نے کہا یہ باقاعدہ ایک انڈسٹری کا درجہ اختیار کر چکا ہے، جس سے دنیا میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ فیشن ڈیزائننگ اب اپنی اہمیت دنیا سے منوا چکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مشرقی و مغربی لباس کے امتزاج سے تخلیق کیے گئے نئے ملبوسات کی نمائش ”فیشن شو 2025“ کا انعقاد پاکستان میں فیشن کی دنیا میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

قبل ازیں معروف ماڈلز مریم شاہ، اقرا اخلاق، ماریہ ملک، عبیرہ عباسی، فیروزہ محمود، زہرہ رضا، لائبہ خان، علیناخان، عائشہ کریم، رمشاء خان، ملکہ، پلوشہ خان، انا گیلانی، کائنات سیال اور مریم حسین شامل تھیں۔

جبکہ میل ماڈلز آصف رحمٰن، دانیال، آفاق، خالد حنیف، اکمل خان، دانیال احتشام، اسد بٹ، امین، باسط، زوہیب، غلام نبی، عبداللہ، بلوچ مسعود، زرخ خان اور عمر نے ریمپ پر واک کرکے فیشن شو میں سماں باندھ دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید